چوہدری محمدسرور کاآئندہ عام انتخابات سے پہلے مر دم شماری کروانے کا مطالبہ

Published on November 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

55
لاہور(یوا ین پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملک میں آئندہ عام انتخابات سے پہلے مر دم شماری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مر دم شماری کی راہ میں رکاوٹیں جمہو ریت دشمنی ہیں ‘ مر دم شماری کے بغیر آئندہ انتخابات سوالیہ نشان ہوں گے ‘مر دم شماری کروانا آئینی اور قانونی تقاضا ہے اس کو پورا نہ کر نا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے سپر یم کورٹ کو مر دم شماری کی راہ میں رکاٹیں ڈالنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے تاکہ مر دم شماری ممکن ہوسکے ‘ ‘جب تک مردم شماری کے ذریعے عوام کی مکمل تعداد ہی معلوم نہیں ہوگی اس وقت تک مسائل کا حل کیسے ممکن ہوسکتا ہے ؟۔ جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران مر دم شماری نہ کروانے کیلئے تین سالوں سے بہانے بنا رہے ہیں مگر وقت آچکا ہے کہ سپر یم کورٹ حکمرانوں کی تمام رکاوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ عام انتخاب سے پہلے ملک میں مردم شمار ری کروانے کا حکم دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک ‘صوبے اور ضلاع کی میں عوام کی مکمل تعداد معلوم ہوگی اسکے بعد ہی عوام کو صحتُ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی اور حکومتی فنڈز کا شفاف طر یقے سے استعمال ممکن ہو سکے گا اس لیے مر دم شماری کروانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہو ریت کا بھی تقاضا ہے کہ مردم شماری کروائی جائے لیکن جو لوگ مر دم شماری کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں انکا یہ اقدام جمہو ریت دشمنی پر مبنی ہے عوام میں وسائل کی شفاف تقسیم کیلئے بھی ضروری ہے کہ ملک میں مردم شماری کروائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes