جھنگ ،عالمی یوم فلاسفی کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ایک خصوصی سیمینار اور تقریری مقابلہ کا انعقاد

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

iqbal-day
جھنگ(یواین پی)عالمی یوم فلاسفی کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ایک خصوصی سیمینار اور تقریری مقابلہ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ادارہ کی سربراہ پروفیسر مسز عابد ہ شہباز نے بطور مہمان خصوصی جبکہ کالج کے تدریسی سٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمداقبال ایک مفکر کے حوالہ سے تقریری مقابلہ کے دوران طالبہ مسرت محمود اول ، افراء ارشد دوم اور طالبہ مشاء انور نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبہ عروشہ یعقوب نے شاندار انداز میں کلام باہو پیش کیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی پرنسپل مسز عابدہ شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسفے کو تلاش صداقت اور تلاش حقیقت کا نام دیا ۔ انہوں نے اسلامی فلسفے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے طالبات پر زور دیا کہ عشق حقیقی کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ کی تعمیر زندگی کے تمام شعبوں سے منسلک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی کی بدولت آج ہم آزاد اسلامی مملکت کے شہری ہیں۔ بعد ازاں مہمان خصوصی پرنسپل کالج ہذا نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题