کمیونٹی کی اعلی خدمات سر انجام دینے پرسفیر پاکستان منظور الحق ، نائب سفیر پاکستان حسن وزیر کو خراج تحسین

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

wase
الریاض (یواین پی) پاکستان ایمبسی الریاض سعودی عرب۔ پاکستانیوں کے لئے اعلی خدمت سرانجام دے رہی ہے ۔سفیر پاکستان جناب منظور الحق ، نائب سفیر جناب محمد حسن وزیر مسائل کے حل کیلئے انتہائی محنت و جانفشانی سے کام کر رہے ہیں اور پاکستانیوں کے ہر مسلے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ ( الریاض ) حاجی چوہدری محمد وسیم طارق گل بانی و چیرمن پاکستان پریس کلب سعودی عرب و انٹرنیشنل ،مسلم جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل ،مسلم لیگ نظریاتی محاذ نے آج سعودی عرب میں پاکستان ایمبسی الریاض کا وزٹ کیا اور انتہائی خوش اخلاق باوقارکمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت نائب سفیرپاکستان جناب محمد حسن وزیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نائب سفیر پاکستان حسن وزیر کو پاکستان پریس کلب سعودی عرب و انٹرنیشنل کے قیام سے آگاہ کیا گیا جب کہ دیگر امورمیں کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی ۔ حاجی وسیم گل نے کمیونٹی کی اعلی خدمات سر انجام دینے پرسفیر پاکستان جناب منظور الحق ، نائب سفیر پاکستان جناب حسن وزیر وپاک ایمبسی الریاض کے دیگر تمام آفسران و سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اعلی کام کی تعریف کی ۔ جب کہ ویلفیر ونگ، ایمبسی میں موجود ڈاکٹرز فورم کے شعبہ و دیگر شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا ۔ اور تمام امور و کام کو انتہائی تسلی بخش پایا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy