مولانا ظفر علی خان کی 60ویں برسی 27نومبرکو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

Published on November 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 786)      No Comments

z

لاہور (یواین پی ) بابائے صحافت ادیب و تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما مولانا ظفر علی خان کی 60ویں برسی 27نومبرکو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس مناسبت سے لاہورسمیت ملک بھر میں صحافتی اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،کانفرنسسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولانا ظفر علی خان کے کردار پرروشنی ڈالی جائے گی ۔مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔ اس دن کی مناسبت سے الیکٹرؤنک وپرنٹ میڈیا خصوصی پروگرام اورفیچر شائع کریں گے ۔مولانا ظفر علی خان30 نومبر1956 کو وفات پاگئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题