رجسٹرڈ این جی اوز اگر کام کریں تو اس سے توضلع کی کا یا پلٹ جا ئےڈی سی او وہاڑی

Published on November 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

dd

وہاڑی(یواین پی) ڈسٹرکٹ کو ار ڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ اکثر این جی اوز فو ٹو سیشن تک محد ود رہتی ہیں جتنی این جی اوز ضلع میں رجسٹرڈ ہیں اگر کام کریں تو اس سے توضلع کی کا یا پلٹ جا نا چا ہیے ضلعی سطح پرغیر فعال50فیصد این جی اوز کی رجسٹر یشن پہلے ہی کینسل کر دی گئی ہے مز ید کی بھی رجسٹریشن منسو خ کی جا ئے گی یہ با ت انہوں نے ضلعی را بطہ کمیٹی برا ئے بہبو د آبا دی کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی اجلاس میں ایم پی اے شمیلہ اسلم ، ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ حسنین شا ہد شیر انی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ڈی او بہبود آبا دی راؤ راشد حفیظ ، ڈی او سو شل ویلفیئر را ئے اختر اظہر ، پی آر ایس پی کے توقیر اکرام، ڈسٹرکٹ منیجر پلان پا کستان عمر ان جا وید ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد فر از اور دیگر افسران شر یک تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ بہبودآبا دی پر و گر ام کو کا میا بی سے ہمکنا ر کر نے کے لیے رائے عا مہ کو ہمو ار کیا جا ئے اور محکمہ بہبو د آبا دی آگا ہی مہم کا دا ئر ہ دیہی علا قوں تک بڑ ھا ئے انہوں نے کہا کہ عوام کو اس بات سے آگاہ کیا جا ئے کہ آبا دی اور وسا ئل میں تو ازن تر قی کا زینہ ہے ایک خا ند ان کی تشکیل اپنے وسا ئل کے مطا بق کر نے سے گھرانہ صحت مند اور خوشحال رہتا ہے وسا ئل اور آبا دی میں عدم توازن سے مسا ئل کے انبا ر میں اضا فہ ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی ما نیٹر نگ کی جا ئے اور ان کی رپورٹس کی تصد یق کو یقینی بنا یا جا ئے ڈی او بہبو دآبا دی نے ما ہا نہ کا ر کر دگی سے آگا ہ کیا ڈی سی او نے بہتر ی کے لیے مز ید اقداما ت کی ہد ایت کی اجلاس میں بہبود آبادی کے حوالہ سے کام کرنے والی سما جی تنظیم ما ری سٹا پس کی کا ر کر د گی کے با رے میں انکو ا ئر ی کر کے رپو رٹ کر نے کا حکم دیا گیا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes