حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام ممکن کوششیں کر رہی ہے:مریم اورنگزیب

Published on November 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

12
اسلام آباد(یو این پی)اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد میں نجی سکول کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عالمی معیار کی تعلیم کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اصلاحاتی منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں میں اندراج کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ایک سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اساتذہ کو واپس بھجوائے جانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے پاک ترک سکولوں کے طلبا متاثر نہیں ہونگے۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منانے کی تقریبات ایک ہفتے تک منعقد کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes