گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں بارش ،پنجاب، سندھ میں دھند کا امکان

Published on November 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 747)      No Comments

24اسلام آباد (یو این پی ) محکمہ موسمیا ت نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت،سکردو منفی 05، قلات منفی 03، کالام منفی 02، استور، کوئٹہ، گوپس، ہنزہ، گلگت منفی 01 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، کراچی 15، اسلام آباد 05،پشاور 07، چترال 04، کوئٹہ گلگت اور ہنزہ میں منفی 01تک رہنے کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog