جھنگ ، ناقص ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائیگاڈی سی او

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

shaf

جھنگ(یواین پی)ضلع میں ناقص ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائیگا تاکہ عوام کو صاف اور معیاری خوراک مل سکے اس ضمن میں حکومت پنجاب کے پیور فوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر زشاہد عباس جوئیہ، ٗضمیر حسین ، طاہر شیخ اور عامر کنگ ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام قادر،ڈی او سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل،اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی محمد اویس ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کہ وہ عوام کی صحت اورانہیں بیماریو ں سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر پیورفوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کھانا ، بیکری و مٹھائی سے متعلقہ اشیاء کی تیاری صفائی ستھرائی کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدالقادر نے اجلاس کو بتایا کہ گوشت(بیف، مٹن ،چکن) فروش ،فاسٹ فوڈ،سنیک بارز ، ہوٹلز، ریستورانوں ، مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کے تیار کنندگان ، برگر شاپس، فروٹ جوسز اور دیگر اشیائے خوردونوش تیار کرنے، سٹاک کرنے،فروخت کرنے اور کارخانہ داران کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دکاندار اور ہوٹل مالکان اپنا اور اپنے تمام ملازمین کے فٹنس سرٹیفیکیٹس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پیورفوڈ ترمیمی آرڈی نینس2016ء کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 20ہزار روپے سے 20لاکھ روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes