ملک بھر میں بارش نہ ہونے سے بیماریوں میں اضافہ

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

13
اسلام آباد(یو این پی)ملک بھر میں بارش نہ ہونے سے بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے،میدانی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سانس ،نزلہ زکام اور خشکی کی وجہ سے تکلیف کا سامنا ہے۔پہاڑی علاقوں میں بھی شدید سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔بلوچستان میں ژوب،قلات،قلعہ سیف اللہ اور اواران میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ سندھ کے ساحلی شہرکراچی میں دن کو مطلع صاف اور رات کو موسم سرد رہے گا۔شمال مشرقی یا شمال مغربی ہوا 5 سے 10 ناٹ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔سمیت سندھ بھر میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران دن میں موسم خشک اور رات کو سرد رہنے کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme