حالیہ دنوں میں فوج اور قیادت بارے افواہیں اور پراپیگنڈا بے بنیاد‘ افسوسناک ہے‘ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

14
راولپنڈی (یواین پی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں افواہیں اور پراپیگنڈا بے بنیاد اور افسوسناک ہے‘معمول کی ترقیوں، تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں۔منگل کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں افواہیں اور پراپیگنڈا بے بنیاد اور افسوسناک ہے۔فوج اور فوجی قیادت سے متعلق منفی پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں معمول کی ترقیوں، تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں۔ فوج میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے آئی ایس پی آر خود آگاہ کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes