پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،سمری کی تیاری شروع

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

17
اسلام آباد(یو این پی)دسمبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلیے سمری کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے، لائٹ ڈیزل 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری مہینے کے آخری دن بھیجی جاتی ہے، اس حوالے سے وفاقی کابینہ فیصلہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نئے مہینے سے کیا ہونی چاہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme