گزارہ نہیں ہوتا، پیسے بڑھاؤ، صوبائی حکومتیں بھی پریشان

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

18
اسلام آباد(یو این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے نیشنل سیکیورٹی فنڈ قائم کرنے کی تجویز دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے این ایف سی اجلاس میں وفاق سے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کردیا،ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلئے اضافی وسائل اور سیلز ٹیکس وصولی کا اختیار بھی مانگ لیا۔سلیم مانڈوی والا نمائندہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں تین سے چار سال سے آپریشن چل رہا ہے اور ساری کاسٹ سندھ حکومت برداشت کر رہی ہے، گڈز پر سیلز ٹیکس کا اختیار سندھ کو منتقل کیا جائے اور آئل ویل پر بھی پانچ فیصد لیوی لگائی جائے۔پروفیسر ابراہیم نمائندہ خیبرپختوانخوا نے کہا کہ ہماری گزشتہ حکومت نے ساتویں ایوارڈ میں بھی (سیکیورٹی کیلئے) پانچ کا مطالبہ کیا تھا اور ہمارا مطالبہ برقرار ہے۔وفاق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے خصوصی فنڈ کے قیام کی تجویز دیدی، اسحاق ڈار نے کہا کہ نئے این ایف سی کا اعلان جلد از جلد کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy