تھر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض ،نومبر میں 43بچے انتقال کرگئے

Published on December 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

12
تھر (یو این پی)تھر کے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث گزشتہ ماہ 43اور رواں سال 442بچے انتقال کرچکے ہیں ۔محکمہ صحت تھر کے مطابق نومبر میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں 43 بچے انتقال کرگئے جبکہ 11ماہ میں یہ تعداد 442 ہے۔انتقال کرنے والے تمام بچوں کی عمریں 5 سال سیکم جبکہ اکثریت نوزائیدہ ہے۔رواں سال 670بچے ایسے بھی ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی و حیدرآباد کے اسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گورمانی کا دعویٰ ہے کہ سول اسپتال مٹھی سمیت تمام اسپتالوں میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ادویات و عملہ بھی موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog