اوپن یونیورسٹی میں بین الاقوامی” سیرت کانفرنس” 8۔د سمبر کو منعقد ہوگی

Published on December 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 643)      No Comments

ai

اسلام آباد (یواین پی) عیدمیلاد النبیؐ کے حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ حدیث و سیرت کلیہ عربی و علوم اسلامیہ نے “سیرت رسولؐ کی روشنی میں سماجی انصاف اور فلاح معاشرہ”کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔ کانفرنس میں 8۔ممالک کے سکالرز اہم مباحث پر علمی اور تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔کانفرنس میں نمائندگی کرنے والے ممالک میں سعودی عرب ٗ ملائیشیاء ٗ الجزیرہ ٗ کوسوو ٗ سوڈان ٗ برونائی اور انڈیاشامل ہیں۔کانفرنس میں مقررین تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں فلاح معاشرہ میں تعلیم و تربیت کے کردار پر بھی لیکچرز دیں گے۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 8۔دسمبر 2016ء کو صبح 10۔بجے یونیورسٹی کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اس کانفرنس کو خاص اہمیت حاصل ہوگی کیونکہ کانفرنس میں سماجی انصاف اور فلاح معاشرہ کے اسلامی تصورات پر بحث مباحثے ہوں گے۔آڈیٹوریم کے احاطے میں معروف پبلشرز اور کتب فروش مذہبی کتابوں کے سٹالز لگائیں گے۔کانفرنس میں راولپنڈی /اسلام آباد کی جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات ٗ دانشور ٗ علماء کرام ٗ سماجی رہنماء اور سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme