تحریک انصاف ملک دوشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی سیف اللہ طاہر

Published on December 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

\"M
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج اور نیٹو سپلائی کی بندش سے پاکستان کے اندر امریکی طوطے جو امریکی ڈالروں پر پلتے ہیں, پاکستانی عوام کے خون کاسودا کرنے والے نام نہاد سیاست دان بے نقاب ہو چکے ہیں ،پرنٹ میڈیا ،سوشل میڈیااور الیکٹرونک میڈیا کے اس دور میں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار سنیئرنائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصورحاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی نواز سیاسی پارٹیاں اللہ کے ڈر کی بجائے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کی بندش سے پاکستانی عوام کو امریکہ سے ڈرارہی ہیں جس کی وجہ سے بے چاری عوام تزلزل کا شکار ہو رہی ہے ، مگر انشااللہ پاکستان تحریک انصاف ملک دوشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرئے گی اور پاکستان کو عمران خان کی قیادت میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی جس کا خواب پاکستان بنانے والوں نے سوچاتھا جس میں ہر پاکستانی کو آزادی سے رہنے کا حق ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme