سپریم کورٹ کا پاناما لیکس کیلئے کمیشن نہ بنانے کافیصلہ ، سماعت جنوری 2017ءکے پہلے ہفتے تک ملتوی

Published on December 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

sc

اسلام آباد(یواین پی) سپریم کورٹ نے پانامالیکس کی سماعت خود ہی جاری رکھنے کافیصلہ سناتے ہوئے جنوری2017ء کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے آئندہ سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیاجائے گاجومقدمے کی ازسرنوسماعت کرے گا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پانامالیکس کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت فریقین نے کمیشن کی تشکیل اپنا اپنا موقف پیش کیا، وزیراعظم اور ان کے بچوں نے کمیشن کی تشکیل کامعاملہ عدالت پر چھوڑ دیا جبکہ پی ٹی آئی اور شیخ رشید نے کمیشن کی تشکیل کی مخالفت کی ۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے فی الحال خود یعنی سپریم کورٹ میں ہی سماعت جاری رکھنے کافیصلہ کیا اور ریمارکس دیئے کہ ہمیں فیصلہ سنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں واضح کیاکہ چیف جسٹس ریٹائرڈ ہورہے ہیں اور چھٹیاں آرہی ہیں لہٰذا کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کی جاتی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وہ ریٹائرہورہے ہیں ، فل کورٹ ریفرنس کے بعد بینچ کا حصہ نہیں بن سکتے لہٰذا نئے چیف جسٹس نیا بینچ تشکیل دیں گے جس کے روبروکیس کی ازسرنوسماعت کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes