فنڈز ہیں،نہ اختیارات لیکن ذمہ داری مل گئی،وسیم اختر

Published on December 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments
6
کراچی (یو این پی)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فنڈزہیں نہ اختیارات لیکن بڑی ذمہ داری مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔ جمعہ کومیئرکراچی وسیم اختر نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ فنڈز ہیں،نہ اختیارات لیکن اس کے باوجود دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں آٹھ سال سے کچرے کے پہاڑ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر کی بہتری کے لئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔یاد رہے کہ چار روز قبل میئر کراچی وسیم اختر نے نواز لیگ سندھ کے دفتر کا دورہ کیاتھا۔میئرکراچی کاسینیٹرنہال ہاشمی اورامان اللہ آفریدی نے پر تپاک استقبال کیاتھا۔میئرکراچی اور نواز لیگ کے رہنماوں نے کراچی کی ترقی کیلیے مل جل کرکام کرنے کا عزم کیاتھا۔اس موقع پروسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم لیکن ہمت نہیں ہاروں گا،وزیراعظم کو چاہیے وہ کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ تھاوزیراعظم سے امید ہے وہ اختیارات دلانے میں کردار ادا کریں گے جبکہ سینیٹر نہال ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اخترکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme