پاناما کیس کی موت ہوچکی،اب تو غسل کفن کی تیاریاں ہو رہی ہوں گی،طاہرالقادری

Published on December 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

4
    لاہور(یواین پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی موت ہو چکی ہے اب تو غسل کفن کی تیاریاں ہو رہی ہوں گی۔ہفتہ کولاہور میں منہاج القرآن یونیورسٹی کانووکیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس جب سپریم کورٹ گیا تو اسی وقت کہا تھا انا للہ و انا الیہ راجعون۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پانامہ لیکس پر کمیشن بنا تو یہ خودکشی ہو گی اور خودکشی کرنے والے کا جنازہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی موت ہو چکی ہے، اب تو غسل کفن کی تیاریاں ہو رہی ہوں گی، عمران خان اگر سڑکوں پر نکلتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے بیان کو سیاسی بیان قرار دے کر ان کے وکیل نے بیانات میں تضاد تسلیم کیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاون کے قصورواروں کو سزا دلانے کے لیے قانونی جنگ لڑتے رہیں گے نہ کسی کی طاقت سے ڈریں گے اور نہ ہی کسی کی دولت سے متاثر ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر بادشاہت ہے نہ الیکشن سے کوئی تبدیلی آتی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کا کوئی فائدہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes