ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بروک لیزنر پر ایک سال کی پابندی عائد

Published on December 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments


لاس اینجلس(یوا ین پی) سابق ہیوی ویٹ چیمپئن اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر بروک لیزنر کے مداحوں کیلئے ایک بری خبر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نویڈا اتھلیٹک کمیشن کی جانب سے بروک لیزنر پر نہ صرف ایک سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے بلکہ ان پر دو لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ڈرگ ٹیسٹ میں فیل ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے بروک لیزنر کا رواں سال 28 جون کو دو ٹیسٹ لئے تھے، جو مثبت آئے۔خیال رہے کہ 9 جولائی 2016ء کو ایٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) میں بروک لیزنر نے اپنے مدمقابل مارک ہنٹ کو پچھاڑ کر یہ مقابلہ جیت لیا تھا۔ فاتح ہونے کی وجہ سے انھیں دو اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی گئی تھی۔ مارک ہنٹ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یو ایف سی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جانتے بوجھتے ہوئے بروک لیزنر کو فائٹ کی اجازت کیوں دی؟دوسری جانب بروک لیزنر پر پابندی کے بعد الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ 2016ء کے مقابلے کے نتائج کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب بروک لیزنر جولائی 2017ء میں ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم یو ایس اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے بھی بروک لیزنر پر پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes