خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری تھم گئی،سردی کی شدت میں اضافہ برقرار

Published on December 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

4
پشاور(یوا ین پی)خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تھم جانے کے باوجود سردی کی شد ت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور جلانے کی لکڑی کا استعمال بڑھنے کے باعث لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو ا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک گیاہے تاہم سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔چترال کے پہاڑوں پر بھی برف باری سے ضلع چترال شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ہے اور لوگوں نے خشک میوہ جات کا استعمال بڑھا دیا ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے آگ جلائی جارہی ہے ۔لکڑی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے ۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes