شرمین عبید چنائے نے کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ جیت لیا

Published on December 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

5
کیلیفورنیا(یوا ین پی)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘ اے گرل ان دی ریور : دی پرائس آف فورگیونس’ نے ‘الفریڈ آئی ڈو پونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ’ جیت لیا۔غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے تیار کردہ مذکورہ ڈاکو مینٹری اس سے قبل آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے۔فلم ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ڈوپونٹ کولمبیا ایوارڈ کو براڈکاسٹنگ کے شعبے میں پولیٹزر پرائس کا درجہ حاصل ہے اور شرمین عبید چنائے 2010 میں اپنی ڈاکیومینٹری ‘چلڈرن آف دی طالبان’ کے لیے یہ ایوارڈ جیت چکی ہیں۔کامیاب ہونے والے افراد کو ایوارڈز دینے کی تقریب 25 جنوری 2017 کو لو میموریل لائبریری میں ہوگی اور یہ الفریڈ ڈو پونٹ ایوارڈ کی 75 ویں تقریب ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题