کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

2

ممبئی: (یوا ین پی)بالی ووڈ کپل، سیف علی خان اور کرینہ المعروف بیبو تمام ترافواہوں کے بعد بالاخر آج بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔ بچے کا نام ’’تیمور علی خان پٹودی‘‘ رکھا گیا ہے۔کرینہ نے آج صبح ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کرینہ اوران کا نومولو دونوں خیریت سے ہیں۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بچے کے حوالے سے میڈیا میں ایک عرصے سے خبریں گردش کر رہی تھیں، اس دوران گزشتہ ماہ یہ افواہیں بھی اڑائی گئیں کہ کرینہ نے بیٹٌٰی کو جنم دیا ہے۔کرینہ کے والد اداکار رندھیر کپور نے بھارتی اخبار’’انڈین ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ ہم سب کے لیے بہت خوشی کی خبرہے۔  بچہ اور اس کی ماں بالکل ٹھیک ہیں۔سیف اور کرینہ کی جانب سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme