سی پیک ملکی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے ،جس سے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،شہباز شریف

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

6
لاہور(یوا ین پی) وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ چائناپاکستان اکنامک کوریڈورملکی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے ،جس سے دوست خوش اور دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،سی پیک کے تحت بجلی سمیت دیگرترقیاتی منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین کی 51 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے قوم کی تقدیر بدل جائے گی اور روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ان کاکہناتھا کہ سی پیک سے خطے میں اقتصادی اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ،36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی منصوبوں میں ہو رہی ہے ،جس سے آئندہ سال کے آخرتک ملک سے بجلی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes