مسلم لڑکی کا جرمن صدر سے ہاتھ ملانے سے اجتناب

Published on December 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

3
برلن: (یو این پی)جرمنی کے صدر اسکول کی تقریب میں شریک تھے اورجب وہ طلبا سے ہاتھ ملا رہے تھے تو اس دوران وہاں کھڑی مسلم لڑکی نے ان سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن صدر برلن میں تارکین وطن کے اسکول کے دورہ کے موقع پر وہاں پہنچے تو قطار میں کھڑے طلبا نے انہیں خوش آمدید کہا اور گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کیا تاہم قطار میں کھڑی ایک باحجاب مسلم لڑکی کا نمبر آیا تو اُس نے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا۔ ایک لمحے کے لئے صدر وہاں رکے لیکن انہوں نے فوری طوری پر اپنا ہاتھ لڑکی کے برابر میں کھڑے نوجوان کی جانب بڑھا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy