عمران خان الزامات لگانے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں : فضل الرحمان

Published on December 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments


نوشہرہ (یو این پی)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین تحریک انصاف پرالفاظ کا جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات لگانے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں ہم نے زبان کھولی تو گلی سے گزرنا مشکل ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق صوابی میں عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو کرپشن ٹیم کا نائب کپتان قراردیا تو نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے بھی جوابی حملے کئے۔ اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان الزامات نہ لگائیں میدان میں مقابلہ کریں۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ صوبے میں تاریخ کے نااہل ٹولے کی حکومت ہے قوم اور ان کی اپنی پارٹی کے کارکن ان سے بیزار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پانامہ کے معاملے پر کبھی پارلیمنٹ جاتے ہیں کبھی سپریم کورٹ جاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک سے سنجیدہ سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے مغربی تہذیب کے نمائندے پاکستان میں سرگرم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题