سال 2016کا آخری ’’سورج‘‘ غروب ہوگیا

Published on December 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

موسمیات کے حوالے سے 2016خشکی کا سال رہا ،ماہ دسمبر مکمل طور پر خشک گزر گیاsss

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر اندوز ہوا، بھارتی ایجنٹ یادیو کلبھو شن کو گرفتار کیاگیا،
گزشتہ سال اقتدار کی رسہ کشی اور پاناما لیکس کے معاملے پرسخت بیانات سے بھر پور رہا،
گزشتہ سال پر مختلف امراض کا قبضہ رہا ،عام آدمی کی حالت نہ بدلی جا سکی،غربت اور بے روزگاری بدستور قائم رہی،
متحدہ قومی مومنٹ لندن کو ختم جبکہ پاکستان متحدہ قومی مومنٹ اور پاکستان سرزمین پارٹیاں تشکیل دی گئیں ،
نیب نے بلوچستانفناس سیکریرٹری مشتاق رئیسانی کے گھر سے 70کروڑ روپے برآمد کئے ،مصطفیٰ کمال کی زیر قیادت پاک سر زمین پارٹی سیاسی جماعت کے طور پر متعارف کرائی گئی

،سپریم کورٹ آف پاکستان ماضی کی طرح 2016 ء میں بھی متحرک نظر آئی ، اہم مقدمات میں فیصلے سنائے ،پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کیلئے بہتر سفارتکاری کی گئی،ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا
پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرگرم رہا اور امریکہ کی کرم نوازیاں بھارت کے ساتھ دکھائی دی،
صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر،روزینہ برطانوی رکن پارلیمنٹ اورامریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی مسلمان فیڈرل جج نامزد ہوا

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا
شیعہ سنی فسادات میں کمی واقع ہوئی ،یواین جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کیلئے بھر پور آواز بلند کی گئی،
اسٹیٹ بینک گیارہ میں سے پانچ شعبے کراچی سے لاہور،کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا
پاکستان کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی میں چین ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابیوں کا سال رہا

پی ایس ای کراچی میں قائم ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے حملوں اور تھر بچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے بھاری سال رہا

سال 2016 کے حوالے سے خبر رساں ادارہ’’یونی ویژن نیوز پاکستان‘‘یوا ین پی کی خصوصی رپورٹ
اسلام آباد(یو این پی)سال 2016کا آخری سورج غروب ہوگیا،ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر اندوز ہوا،خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی ایجنٹ یادیو کلبھو شن کو گرفتار کیا،لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے حملوں اور تھر بچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے بھاری رہا،گزشتہ سال اقتدار کی رسہ کشی اور پاناما لیکس کے معاملے پرسخت بیانات سے بھر پور رہا،نیشنل ایکشن پلان کے دوسال مکمل ہونے پرمجموعی طورپرملک میں جنگجوحملوں کی تعدادمیں 68فیصد،ہلاکتوں میں 62 اورزخمیوں کی تعدادمیں 48فیصدغیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی،ملک میں ریاست مخالف جنگجوحملوں اور ہلاکتوں کی تعدادمیں توکمی آئی تاہم زخمیوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا،بلوچستان میں سب سے زیادہ جنگجو حملے،ہلاکتیں اور زخمیوں کی تعدادریکارڈکی گئی،دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا ،جس میں پولیس،رینجرز،ایف سی اور فو ج کا اہم کردار رہا ، نیب نے بلوچستان فناس سیکریرٹری مشتاق رئیسانی کے گھر سے 70کروڑ روپے برآمد کئے پاکستان کی، ہمسایہ ممالک سے دوستی میں چین ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا،ملک میں ترقی کو مزید پروان چڑھانے اور پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے بہتر سفارتکاری کی گئی ۔اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے لئے بے خوف آواز بلند کی گئی،ملک میں شیعہ سنی فسادات میں کمی واقع ہوئی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابیوں کا سال رہا،پی ایس ای کراچی میں قائم ،اسٹیٹ بینک گیارہ میں سے پانچ شعبے کراچی سے لاہور،کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرگرم رہاجبکہ امریکہ کی کرم نوازیاں بھارت کے ساتھ دکھائی دی،محب انسان شخصیت عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد انتقال ہوا،ایم کیو ایم کے بانی پرپاکستان مخالف بیانات پرپابندیاں عائد کی گئی،متحدہ قومی مومنٹ لندن کو پاکستان میں ختم اور پاکستان متحدہ قومی مومنٹ جماعت تشکیل دی گئی،پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب ہوئے،پاکستانی مکینک کی بیٹی روزینہ برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی،امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی مسلمان فیڈرل جج نامزد ہوا۔ ’میڈیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق2016پاکستان میں ترقی و پستی کا سال رہا۔،سال پر مختلف امراض کا پر قبضہ رہا جبکہ پاک فوج کی کامیابیوں کا سال رہا،گرمیوں میں گرم ترین جبکہ سردیوں میں سرداورخشکی کا سال رہا،سال دو ہزار سولہ ملک میں غربت اور بے روزگاری عام آدمی کی حالت نہ بدل سکی،2016 ایئرلائن کے لیے بدترین خسارے کے ساتھ ساتھ طیارے حادثے کے بعد مزید مشکلات کا شکار رہا۔ مجموعی خسارہ 350ارب روپے سے زائد تجاوز کرگیا۔6جنوری سے ہی دہشتگردی کے واقعات کا آغاز ہوگیاجودسمبر تک جاری رہا،ملک میں ترقی کے حوالے سے اچھا جبکہ دہشتگردری کے حوالے سے سینکڑوں گھروں کے دئیے بھجا کر گیا،ملک کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ کم رہا جبکہ کراچی نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور جاں بحق ہو گئے جس کے بعد افغان طالبان نے ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نیا امیر مقرر کرلیا جن کے ہاتھ پر داعش کے امیر برائے افغانستان نے بھی بعیت کر لی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان ماضی کی طرح رواں سال 2016 ء میں بھی متحرک نظر آئی ۔ سال بھر میں عدالت عظمی نے اہم مقدمات میں فیصلے سنائے جن میں سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ، پاناما لیکس کیس ، کوئٹہ سانحہ پر کمیشن کی تشکیل کے بعد رپورٹ کی آمد، فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کی اپیلوں کے اخراج ، اورنج ٹرین منصوبہ پر کام روکنے کے فیصلہ پر پنجاب حکومت کی اپیل ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقرریوں کے خلاف فیصلہ ، وزیر اعظم کے مالی معاملات میں فیصلوں کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلہ ، ملک میں مقامی حکومتوں کے قیام کے حوالے سے فیصلوں اور انتخابی عذرداریوں میں خواجہ آصف کے خلاف انتخابی عذرداری میں فیصلے سنائے گئے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے رواں سال مردم شماری نہ ہونے ، الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے اور سانحہ کوئٹہ سمیت ایک درجن سے زائد اہم معاملات پر از خود نوٹس لے کر احکامات صادر فرمائے ۔سانحہ اے اپی ایس کا متاثرہ طالب علم ارشاد حسین صحت یابی کے بعد ذہنی تناو کا شکار رہتے ہوئے دو سال بعد دم توڑ گیا۔پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔ملک میں معیشت کی شرح چھ فیصد رہی۔شمالی وزیرستان میں 2014 میں شروع فوجی آپریشن کے باؑ عث دس لاکھ افراد نے نقل مکانی کی جن کی واپسی 2016میں ہونی تھی مگر وہ سست روی کا شکار رہی۔،ایم کیو ایم کے بانی پرپاکستان مخالف بیانات پرپابندیاں عائد کی گئی،متحدہ قومی مومنٹ لندن کو پاکستان میں ختم اور پاکستان متحدہ قومی مومنٹ جماعت تشکیل دی گئی،متحدہ قومی مومنٹ کے سابق رہنما اور کراچی کے سابق ناظم مصطفیٰ کمال کی زیر قیادت پاک سر زمین پارٹی سیاسی جماعت کے طورپر متعارف کرائی گئی،اگست میں کوئٹہ میں وکلاء کو نشانہ بنایا گیا جس میں 100سے زائد وکلاء شہید ہوگئے،معروف قوال امجد فرید صابری2016 میں مداحوں کو اداس چھوڑ گئے،ادب کی دنیا کی ملکہ فاطمہ ثریا بجیا85 برس کی عمر میں 10 فروری 2016 کو طویل علالت کے بعداتنقال کرگئیں،جنید جمشید 7 دسمبر کو ایک طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے،ملک میں 2016ریلوے حادثات کا سال رہا،تجارت کے حوالے سے بھی سال 2016 میں تبدیلیاں رونما ہوئیں، 46 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتاراقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جانے کی امید ۔پاکستان سٹاک ایکسچیج کراچی میں قائم ہوا،اسٹیٹ بینک کے گیارہ میں سے پانچ شعبے کراچی سے لاہور،کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔موسمیات کے حوالے سے 2016خشکی کا سال رہا ،ماہ دسمبر مکمل طور پر خشک گزر گیا ۔سال 2016حکومتی کارکردگی کے حوالے سے گزشتہ سال کی نسبت مثبت رہی جبکہ ملک میں بھارت کی مداخلت کا سلسلہ نہ روکا جاسکا۔بلوچستان کے صوبے میں ترقی کے لئے گوادر پورٹ کا اہم کردار رہا،سندھ میں چین کی جانب سے مڑے منصوبوں پر دستظ کیے گئے،جنوبی پنجاب کے علاوہ صوبے کے مختلف شہروں میں ترقیاتی کام کئے گئے۔بلوچستا ن گوادر کے علاوہ دیگر شہروں میں ترقیاتی کاموں سے محروم رہا،جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات جاری رہیں،صوبے میں صوبائی حکومت نے توانائی کے منصوبوں پر کام کیاگیا۔تاہم ملکی ترقی میں پاک فوج ،ایف سی،رینجرز اور پولیس کا کردار مثبت رہا ۔تعلیمی لحاظ سے بھی پاکستان 2016میں بہترین سال رہا،حکومت نے تعلیم کیلئے مختلف منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے گزشتہ سال کچھ مایوس کن رہا۔حکمران جماعت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر سخت الزامات کا سلسلہ جاری رہا۔سندھ میں ڈینگی،کانگووائرس اور دیگر بیماریوں کا سال رہا۔گزشتہ سال کا سورج تو اپنی خوشگوار یادوں اور مایوسی کے پرچھائیوں سمیت ڈوب گیا مگر نئے سال کاسورج سب اچھا ہوگا کہ امید کے ساتھ طلوع ہوگیا۔
۔سال 2016کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا سال رہا، کراچی کو پانی کی فراہمی میں اضافے،سیوریج کے پانی کی صفائی،سڑکوں کی مرمت اور توسیع سے لیکر توسیع اور وسعت تک درجنوں پرو جیکٹس کا آغاز کیا گیا۔ادھرشہرسمیت اندرون سندھ میں ڈینگی،کانگو ،نگلیریا سمیت دیگر امراض نے عوام پر تابڑ توڑ حملے کئے۔سال نے ہزاروں کو طویل عرصے کیلئے پلنگ سے لگا دیا تو کئی کو ابدی نیند ہی سلادیا۔اللہ سے دعا ہے کہ اس نئے سال کو اسلام،پاکستان،حکمرانوں اور عوام کے لئے ترقی،خوشی اور بہتری کا سال بنائے۔آمین۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme