ملتان ڈویژن میں ضلع وہاڑی سمیت 12ارب روپے سے زائد کے تر قیا تی منصو بے شروع کئے جا ئیں گے کمشنر ملتان

Published on January 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

mul

وہاڑی( یواین پی) ملتان ڈویژن میں ضلع وہاڑی سمیت وزیر اعظم ڈویلپمنٹ پرو گر ام کے تحت 12ارب روپے سے زائد کے تر قیا تی منصو بے شروع کئے جا ئیں گے یہ با ت کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن ریٹا ئرڈ اسد اللہ خان نے ویڈیو لنک کا نفر س کے ذریعے ملتان ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور ممبر ان قو می و صوبا ئی اسمبلی اور مختلف محکموں کے افسران سے خطاب کر تے ہو ئے کہی وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ممبر ان قو می اسمبلی سعید احمد خان منیس ،سید سا جد مہد ی سلیم ، ممبر ان صو با ئی اسمبلی میا ں محمد ثا قب خورشید ، چو ہد ری ارشاد احمد ارائیں ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو تنویرالر حمن ،ڈپٹی ڈائر یکٹر پلا ننگ محمد مظفر خان، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کے چیف ایگز یکٹو آفیسر شو کت علی طا ہر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگز یکٹو آفیسر افضل بشیر، ایکسین بلڈ نگز عمر ان اشر ف مان، اے ڈی ایل جی محمد اشفا ق گل ، ڈپٹی ڈائر یکٹر کا لجز سید غلام محمد بخا ری اور دیگر افسران شر یک تھے ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن ریٹا ئرڈ اسد اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہد ایت کی کہ وہ ممبر ان اسمبلی سے وز یراعظم پر وگرام کے تحت تر قیا تی منصو بوں کی فہر ست آئند ہ دو سے تین دن میں حا صل کر لیں تاکہ ان منصو بوں پر عمل درآمد کے لیے ضر وری کا روائی کا آغاز جلد کیا جا ئے انہوں نے کہا ہر قو می حلقہ میں 25کروڑ اور اس کے ساتھ صو با ئی اسمبلی کے حلقہ میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے تر قیا تی منصو بے متعلقہ ممبر ان اسمبلی کی مشاورت سے شر وع کئے جا ئیں گے ایم این اے سعید احمد خان منیس نے ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران بتا یا کہ ان کے حلقہ میں گذشتہ 3سال سے جا ری ساڑھے سات کروڑروپے کے بجلی فر اہمی کے منصو بے میپکو نے ابھی تک مکمل نہیں کئے مز ید فنڈز دینے سے قبل اس با ت کی یقین د ہا نی حاصل کی جائے کہ میپکو نئے فنڈز آئندہ 4ماہ میں استعمال کر سکے مزید یہ کہ وفا قی حکومت سے اس با بت بھی معلوما ت لی جا ئیں کہ 25کروڑ روپے ملیں گے یا کم کیونکہ پہلے ہمیں 50کروڑ روپے کی نو ید سنا ئی گئی اب 25کروڑ روپے کا کہا جا رہا ہے جبکہ ہم عوام سے وعدہ کر لیں تو ایسا نہ ہو کہ 25کروڑ سے کم فنڈز کر دیئے جا ئیں ہم محروم رہ جا نے والی عوام کو کیا جو اب دیں گے ایم این اے سید سا جد مہد ی سلیم نے اجلاس کو بتا یا کہ حکو مت نے بجلی کی فر اہمی کو اس پر و گرام میں شامل کیا ہے لیکن میپکو حکام کی اتنی استعداد کا ر نہیں کہ وہ 4ما ہ کے دوران ہمیں بجلی کے منصو بے مکمل کر کے دے سکیں انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی نشا ند ہی کے بعد ضر وری کا روائی میں بھی 2ما ہ کا عر صہ در کا ر ہو گا بعد میں صر ف4ما ہ میں منصو بوں کو مکمل کر نامشکل تر ین ٹاسک ہے اس کے لیے ہمیں ابھی سے ٹھوس منصو بہ بند ی کر نا ہو گی تا کہ فنڈ ز لیپس نہ ہو سکیں ایم پی اے میا ں ثا قب خورشید نے کہا کہ وہاڑی شہر کی کمپر ی ہینسو سیو ریج سکیم کے 38کروڑ کے فنڈز میں سے صرف ایک کروڑروپے جا ری کئے گئے فنڈ ز اجراء کی رفتا ر یہی رہی تومنصو بہ آئندہ 20سال میں بھی مکمل نہ ہو گا اسی طرح بہا ؤالد ین زکر یا یو نیو رسٹی کے سب کیمپس کی منظو ری کے بعد کلاسوں کا اجر اء کر دیا گیا 2ارب روپے کے منصوبے کے لیے صرف ڈیڑھ کروڑ روپے جا ری کئے گئے ان دونوں منصو بو ں کے لیے فنڈ ز کی فر اہمی کے لے پیش رفت کی جا ئے ایم پی اے ارشاد احمد ارائیں نے کہا کہ کنٹریکٹرز مقابلہ کی فضا میں ٹینڈ ڈر لینے کے بعد یا کام نہیں کر تے یا غیر معیا ری کام کر تے ہیں جس سے حکومت کو نقصان ہو نے کے ساتھ عوام بھی متاثر ہو تے ہیں اس لیے کنٹر یکٹر ز کے اس فعل کا تد راک ضر وری ہے کمشنر نے کہا اس مقصد کے لیے ٹھیکد اروں کی پر ی کوالیفیکشن کی جا ئے تا کہ ترقیاتی پر وگرام متاثر نہ ہو ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے بتا یا کہ ضلع کے تمام تر قیا تی کاموں کی نشا ند ہی کے بعد جیو گرافک میپنگ کی جا تی جس سے ڈبلنگ کا احتمال با قی نہیں رہتا کمشنر نے با قی اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی جیو ٹیگنگ کے ذریعہ جیو گرافیکل انفا رمیشن حاصل کر نے کی ہد ایت کی اس پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں 4قو می اور8صوبا ئی اسمبلی کے حلقوں میں 2ارب روپے کے تر قیا تی منصو بے شروع کئے جا ئیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题