نیند میں بے قاعدگی سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،جرمن ماہرین

Published on January 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)جرمن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نیند میں بے قاعدگی اور خلل سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ ہمبرگ یونیورسٹی آف جرمنی کے ماہرین نے نیند میں خلل، فالج کے خطرات اور اس کی بحالی کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔جس کے مطالعے میں 2 ہزار سے زائد ایسے افراد کو شامل کیا گیا جنہیں اسکیمک اسٹروک یا برین ہیمریج یا فالج کا اٹیک ہوچکا تھا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نیند کے امراض کو دو بڑی اقسام میں بیان کیا جاسکتا ہے ۔ نیند کے دوران سانس رکنے کے دورے اسکیمک اسٹروک اور سرے سے نیند نہ آنا ہیمریج کی علامت ہو سکتی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ بھر پور نیند لے کر ان امراض سے بچاؤ میں مفید ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy