امام کعبہ کا پاکستانی قوم کو خراج تحسین

Published on January 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments


مکہ مکرمہ(یو این پی)امام کعبہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے پر مبارکباد کے حق دار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین علما کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ امام کعبہ نے چیئرمین علما کونسل کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔ امام کعبہ کا پاکستان علما کونسل کی حرمین شریفین سے متعلق خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ علما کونسل کی اسلام اور دفاع حرمین شریفین میں عظیم ترین خدمات سرانجام دی ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا سے اپیل ہے کہ تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے اور مشکل کی گھڑی میں پریشان ہونے کے بجائے قرآن اور نبی کریم ﷺ کی سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes