ریسکیو1122کی موٹر سائیکل ایمبولینس سروس جلد شروع کر دی جائے گی محمد زبیر

Published on January 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

mc

جھنگ(کلیم اللہ خان سیال) ریسکیو1122کی موٹر سائیکل ایمبولینس سروس جلد شروع کر دی جائے گی۔میڈیا کوارڈینٹر ریسکیو 1122محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی خدمت ریسکیو1122کا نصب العین رہا ہے تمام اہلکار عوام کو سہولیات دینے میں ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔کسی بھی حادثہ کی صورت یاکوئی اور ایمر جنسی ریسکیو1122نے ہمیشہ اپنی خدمات خوش اسلوبی سے سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریسکیو1122کی جانب سے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔پہلے مرحلہ میں لاہور ،راولپنڈی،ساہیوال،سرگودھا ،گوجرانولہ ،فیصل آباد،گوجرنوالہ،ڈیرہ غازی خان میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا جائے گا جس کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جاری ہے ۔جلد ہی پنجاب کے دیگر اضلاع سمیت جھنگ میں بھی اہلکاران کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گااور موٹر سائیکل ایمبولینس سروس شروع کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کا منشور رہا ہے اسی لیے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے مقامات جہاں پر ایمبولینس نہیں جا سکتی یا ایسی ایمر جنسی جہاں صرف فرسٹ ایڈ دینا ہی مقصود ہو وہاں پر موٹر سائیکل سروس کے ذریعے عوام کی خدمت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل ایمبولینس سروس پنجاب بھر میں متعارف کروا دی گئی ہے اب دشور گراز راستوں پر پہنچنا مزید ممکن ہوجائے گا ۔چھوٹے حادثوں میں بروقت کاروائی میں آسانی ہوگی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy