ملکی خوشحالی اور ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں نے قوم کو کھربوں روپے کے قرض کے بوجھ تلے دبا دیا ہے جہانگیر خاں ترین

Published on January 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

treen

بورے والا(یواین پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خاں ترین نے کہا ہے کہ ملکی خوشحالی اور ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں نے قوم کو کھربوں روپے کے قرض کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ہر پاکستانی ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا مقروض ہے میڑو بس اورنج ٹرین منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے والوں کے صوبے میں مریض علاج کی سہولتیں نہ ملنے پرہسپتال کی راہداریوں میں دم توڑ رہے ہیں پاور منصوبوں کے فیتے کاٹ کربجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوؤں کی قلعی بیس بیس گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کھول دی ہے اور انہوں نے سرکلر ڈیٹ کو چھ سو ارب روپے تک پہنچا دیا ہے نیلم جہلم سرچارج کے نام پر عوام سے مزید اربوں روپے وصول کرنا بد ترین کرپشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لودھراں میں پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری خالد محمود چوہان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سابق ممبر ضلع کونسل حافظ مہر علی گجر ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی چوہدری ساجد حسین گوجر (وائس چیئر مین )پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد شفیق گجر ،چوہدری محمد احمد ،چوہدری محمد سبحانی ،محمد ممتاز خاں کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے لیکر پانا مہ لیکس پر غلط بیانی سے کام لیا ہے پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن گیا جہانگیر خاں ترین نے کہا کہ نواز شریف کے بچے زمانہ طالبعلمی سے ہی خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے اس دور میں اربوں روپے کی جائیداد کے مالک بن گئے لندن ،قطر ،سعودی عرب اور دبئی کی جائیدادوں کی ملکیت کے متضاد بیانوں سے اصل حقائق سامنے آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ہی نہیں دنیا کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں اور انشاء اللہ وہاں سے ہمیں انصاف ضرور ملے گا جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme