وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سیالکوٹ آمد، پر تپاک استقبال

Published on January 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

nawaz
سیالکوٹ (عبدالکریم سیال) وزیر اعظم محمد نواز شریف آ ج نارووال میں وزیراعظم صحت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کے لیے جب اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اترے تو ان کا سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ کے چےئرمین ملک محمد اشرف اعوان اور مےئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ چوہدری توحید اخترنے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ چےئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کوسیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ کے نئے تعمیر ہونے والے ٹرمینل2 کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کرنے کی دعوت دی ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے جانے والے دنیا کے اس منفرد منصوبے کو ملکی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہیں یہاں مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے تعمیر کئے جانے والے نئے ٹرمینل کا افتتاح کرکے دلی خوشی ہو گی لہذا وہ اس دعوت کو بصد خوشی قبول کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈی پی او ڈاکٹر محمد عابد ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme