کشمیر ی عوام اپنے جائز حق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے گریزاں نہیں ہیں؛ میرواعظ

Published on January 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

mirwaizu
سری نگر(یوا ین پی)جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل کے سربراہ اور حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی گٹھ جوڑ والی حکومت ریاست میں فرقہ پرست اور انتہا پسند قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے ہر غیر جمہوری اور غیر انسانی حربے بروئے کار لارہی ہے اور جموں وکشمیر کی مخصوص شناخت اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور مسئلہ کشمیر کی حیثیت اور ہیئت کو بگاڑنے کے منصوبے عملائے جارہے ہیں۔تنظیم کے ریاست گیر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے حکومتی سطح پر رواں تحریک مزاحمت کو دبانے کے حربوں اور قیادت اور عام لوگوں خاص طور پر نوجوانو ں کیخلاف زیادتیوں، گرفتاریوں، حراسانیوں اور حقوق انسانی کی پامالیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں سینک کالونیوں کو تھوپنے، امتیازی انڈسٹریل پالیسی، مغربی پاکستانی رفیوجیوں کو اقامتی اسناد جاری کرنے اور کشمیری پنڈتوں کیلئے علیحدہ ٹاؤن شپ ، ریاست میں غیر ریاستی باشندوں کوبسانے کیلئےSarfeasi act کو جموں وکشمیر میں نافذ کرنے کے اقدامات کیخلاف جب یہاں کے عوام سراپا احتجاج بن گئے تو ان کو کچلنے اور آر ایس ایس نظریات کے حامل بھاجپا ایجنڈے کو نافذ کرنے کیلئے عوام کا بے تحاشہ خون بہایا گیا اور پیلٹ گن کے قہر سے لوگوں کو بینائی سے محروم کیا گیا جس کا واحد مقصد یہاں کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عوامی احتجاجی تحریک نے یہ ثابت کردیا کہ کشمیر ی عوام اپنے نصب العین کے تئیں نہ صرفcommitted ہیں بلکہ اپنے جائز حق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے گریزاں نہیں ہیں ۔ میرواعظ نے کہا کہ جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل ریاستی عوام کے حقوق اور ان کی شناخت(Identity) کے تحفظ کیلئے روز اول سے ایک کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے اور آج کے نئے حالات میں تنظیم اور اس سے وابستہ کارکنوں کی ذمہ داریاں دوچند ہو گئی ہیں۔انہوں نے تنظیم کے جملہ رہنماؤں ، عہدیداروں اورکارکنوں پر زور دیاکہ وہ تحریک مزاحمت کیخلاف سرکاری سطح پر رچائی جارہی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔اجلاس میں جموں وکشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگراموں کو ہر سطح پر کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے مبنی برحق حق خودارادیت کی جدوجہد میں قربانیوں کی تاریخ رقم کرتی جارہی ہے اور ان قربانیوں کی نہ صرف حفاظت کی جائیگی بلکہ جس مقصد کیلئے یہ قربانیاں دی جارہی ہیں اس کے حصول کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔اجلاس میں جناب میرواعظ نے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جانب سے مرتب کردہ سالانہ کلینڈر کا باضابطہ اجرا کیا۔اجلاس سے تنظیم کے کئی سردہ اور سینئر رہنماؤں اور اراکین نے خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes