یورپ میں شدید سردی کی حالیہ لہرسے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 73ہوگئی

Published on January 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

6
لندن(یو این پی)یورپ میں شدید سردی کی حالیہ لہرسے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 73ہوگئی۔یورپی میڈیا کے مطابق مشرقی یورپ کے ممالک ان دنوں شدیدسردی کی لہر سے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔پولینڈ میں حکام نے سردی سے مزید دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20ہوگئی ہے۔آسٹریا اورپولینڈ میں کئی عشروں بعد درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یونان بھی شدید سردی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہیں اورحکام نے دو جزائر پر محصور تقریباً 500تارکین وطن کو نکالنے کیلئے جہازبھیج دیئے ہیں۔یہ تارکین وطن مختلف ممالک سے ہیں اوران دنوں شدید سردی کا مقابلہ کررہے ہیں۔بلقان کے خطے کے ممالک میں 1963کے بعد پہلی مرتبہ درجہ حرارت نقطہ انجمادسے 14ڈگری سینٹی گریڈ نیچے چلا گیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy