بالی ووڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی منی آج کل کس حال میں ہیں‌۔۔؟

Published on January 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

Munni

ممبئی (یواین پی )بالی ووڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی منی نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ قدرے مختلف نظر آرہی ہیں۔ایک تصویر میں منی بالی ووڈ ادکارہ کرشمہ کپور کے ساتھ ایک جیسے کپڑوں زیب تن کیے ہوئے کھڑی ہیں جسے دیکھ کر بالی ووڈ اداکاراﺅں کے اچھوتے ماضی سے دلکش مستقبل تک کا انداز ہ لگا یا جا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی منی کامیابیاں سمیٹنے کے بعداب شوبز میں بہت مصروف نظر آرہی ہیں، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر کرشمہ کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئیں۔ ان تصاویر میں منی اور کرشمہ نے نیلے رنگ کے کپٹرے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔بجرنگی بھائی جان کی منی کا اصلی نام ہرشالی ملہوترا ہے، انسٹا گرام پر ان کو فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور منی بھی مداحوں کے ساتھ تازہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ہرشالی ملہوترا نے انسٹا گرام پر اکاونٹ ویریفائی ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خوشی میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں اور ان کے چہرے پر اس کے اثرات بھی نمایاں ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes