شادی بیاہ ودیگر رسومات پرفضول نمودونمائش سے بچا جائے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on January 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      1 Comment

lasa

فیصل آباد (یواین پی) شادی بیاہ،مہندی ،سالگرہ،منگنی جوتے چھپائی،دودھ پلائی ،رقص وسرود ،شراب وکباب و محافل موسیقی،نوجوان لڑکے لڑکیوں کااکٹھے بے بیہودہ ڈانس جیسی فضول ،غیر مہذہب معاشرتی رسومات کیخلاف گزشتہ کئی سالوں سے جہاد اکبر کی شروع کی گئی تحریک آج بھی جاری وساری ہے،یہ لغویات اورشیطانی رسومات بہت بڑی معاشرتی برائیوں کاروپ دھارچکی ہیں ،اورگھروں کے گھر تباہ وبرباد ہوچکے ہیں ،اسی بناپرچادرچاردیواری کاتقدس بھی بری طرح پامال ہوچکاہے۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے اپنی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہ محفل ذکرونعت کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ ہمیں تو ان مواقع پراللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں بطورشکرانہ محافل ذکرونعت کااہتمام کرناچاہیے تاکہ ان حقیقی خوشی کے لمحات کواللہ ورسول ﷺ کی پسند کیمطابق منایاجاسکے۔ہمیں شیطان کوخوش کرنے کی بجائے اللہ ورسولﷺ کی رضا اورخوشنودی والے کام کرنے چاہییں ۔پرمسرت مواقع پرمنائی جانے والی یہ فضول،بے ہودہ ،لغواورشیطانی رسومات آج ہمارے معاشرے میں اپنے پنجے گاڑچکی ہیں ان کیخلاف کئی سال پہلے سے ہم جہاداکبرکااعلان کرچکے ہیں ۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام کیمطابق صدیقی لاثانی سرکارنے اپنے جشن ولادت کے موقع پراللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں بطورشکرانہ محفل ذکرونعت کاشاندار اہتمام اورمعاشرتی برائیوں کیخلاف جہاداکبرشروع کرکے اپنے آپ کوعظیم رول ماڈل شخصیت کے طورپرمتعارف کروایاہے ۔اس پرمسرت موقع پرمرکزی مجلس شوریٰ کے مشائخ عظام شہزادہ شبیراحمدصدیقی سرکار،پیر محمد جنید نقشبندی،پیر الطاف حسین نقشبندی،پیر مختار احمد ،پیر سید احمد ندیم نقشبندی،پیر حاجی محمد سرور جبکہ ثناخوان مصطفی ﷺ میں حافظ اطہر مسعودنقشبندی،ارسلان ،سکندربرادران اورنقیب محفل محمد رمضان نقشبندی اپنی عقیدتوں اورمحبتوں کااظہار کررہے ہیں۔اندرون وبیرون ممالک لاکھوں مریدین اورعقیدت مند مردوخواتین اپنے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکارکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے شادی بیاہوں،منگی ،سالگرہ سمیت دیگر بابرکت اورخوشی کے مواقع پربطورشکرانہ محافل ذکرونعت کا اہتمام کرکے اللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنائے ہوئے ہیں۔اس لئے اللہ ورسولﷺ کی ان کے گھروں پرہر لمحہ خصوصی نظررحمت رہتی ہے۔ان فضول رسومات کیخلاف بطورشکرانہ محافل ذکرونعت کے روحانی پیغام کوملک بھرمیں بھرپور طریقے سے پھیلایا جائے تاکہ اخلاقیات کی سنہری اسلامی تعلیمات کوقائم رکھا جاسکے اورمعاشرے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ان شیطانی ونفسانی برائیوں کاسدباب کیا جاسکے۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    excellent effort by Ambassador of peace His Holiness Murshid e kareem Siddqui Lasani Sarkar.Mashallah





Premium WordPress Themes

Weboy