ہالینڈ نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی

Published on January 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

222
گوادر بندرگاہ کو جدید خطوط پر چلانے کیلئے فنی تعاون کو تیار، پاکستان کیساتھ تجارتی حجم مزید بڑھایا جائیگا،سفیر جینٹ سیپن
اسلام آباد(یو این پی)ہالینڈ نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی جبکہ ہالینڈ کی سفیر جینٹ سیپن کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو جدید خطوط پر چلانے کیلئے فنی تعاون کو تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈچ سفیر نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈچ سفیر کا کہنا ہے کہ سی پیک کا حصہ بننے کی بھی خواہش رکھتے ہیں، پاکستان میں گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے حوالے سے مختلف ڈچ کمپنیاں کام کرنے کی خواہش مند ہیں کیونکہ نیدر لینڈز میری ٹائم ، بندرگاہوں اور جہازرانی کے شعبوں میں مہارت رکھتا ہے۔ہالینڈ کی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے پرزور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم ایک ارب ڈالرز ہے جس میں مزید اضافہ کے لئے کام کر رہے ہیں۔جینیٹ سیپن نے پاکستان میں بلاگرز کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog