سات سو 50روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی۱ٓج فیصل آباد میں ہو گی

Published on January 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 724)      No Comments

17
فیصل آباد(یوا ین پی ) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ۱ٓج16جنوری بروزپیر کو ہو گی جو رواں سال کی دوسری اور مجموعی طور پر69ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے میڈیا کو بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题