شاہد آفریدی کا 28 جنوری سے زلمی ورلڈ کپ کرانے کا اعلان

Published on January 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

3
کراچی:(یو این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 28 جنوری سے زلمی ورلڈ کپ کرانے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ 28 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں زلمی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ زلمی ورلڈ کپ میں شرکت کریں اور پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ہے اور گزشتہ سیزن میں اس ٹیم کی کپتانی کا فریضہ شاہد آفریدی نے سرانجام دیا تھا جبکہ رواں سال پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈین سابق کپتان ڈیرن سیمی کریں گے۔ پی ایس ایل فروری میں متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی جس کا فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes