پاناما کیس پر ن لیگ کی کمیشن بنانے کی تجویز

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

2
اسلام آباد(یوا ین پی)حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عدالت کو چاہیئے کہ وہ پاناما لیکس کیس میں کمیشن بنانے کا فیصلہ سنادے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا کئی بار کہہ چکے ہیں کہ دستاویزات میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے دستخط جعلی ہیں اور اگر کسی کو شک ہے تو وہ تصدیق کروا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر پھر بھی ہماری بات پر یقین نہیں تو عدالت اس معاملے پر کمیشن بنادے تاکہ حقیقت سامنے آجائے۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتوں میں کسی کی خواہشات پر فیصلے نہیں ہوسکتے۔اس سوال پر کہ اب تک سماعتوں کے دوران آپ کی جانب سے قطری شہزادے کے خط کے سوا کچھ جمع کروایا گیا؟ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت مزید دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت ہی نہیں ہے، کیونکہ ان میں وزیراعظم کا نام ہی موجود نہیں۔وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر اور عدالت میں جمع کروائی جانے والے جوابات میں تضاد سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر اس کیس میں عدالت آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت کارروائی کرتی بھی ہے تو یہ معاملہ سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس جائے گا اور جہاں تک آرٹیکل 66کی بات ہے تو یہ فیصلہ کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، لیکن نہ تو یہ کیس استثنی کا ہے اور نہ ہی ہم مانگیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog