پشاور؛سردی کی شدت بڑھتے ہی پشاورکے سکولوں میں حاضری کم ہو گئی

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 799)      No Comments

5
پشاور(یوا ین پی)سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی پشاور کے سکولوں میں حاضری کم ہو گئی ۔والدین نے حکومت سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مزید چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور پشاور میں بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور بعض اوقات صبح کے وقت دھند اور سردی کی وجہ سے بچے سکولوں کو نہیں جا پاتے جبکہ سکول جانے والے اکثر بچے بیمار پڑ رہے ہیں جس پر والدین نے حکومت سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سردی کی شدت میں کمی تک بچوں کو مزید چھٹیاں دی جائیں کیونکہ سکول جانے سے ان کے بچے بیمار پڑ رہے ہیں اور چھٹیاں کرانے پر ان کی تعلیم پر اثر پڑتا ہے اس لئے مزید چھٹیوں کا اعلان کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy