مشرق وسطی ٰکے امن سے متعلق پیرس کانفرنس خوش آئند ہے،ملیحہ لودھی

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

3
اسلام آباد/نیویارک(یو این پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوبہ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے امن سے متعلق پیرس کانفرنس خوش آئند ہے۔گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین اور مشرق وسطی سے متعلق مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطین مقدس سرزمین ہے، عرب اور اسلامی دنیا کا دل ہے۔ پاکستان کی نظر میں مشرق وسطی کے امن سے متعلق پیرس کانفرنس خوش آئند ہے۔ پیرس کانفرنس مشرق وسطی میں امن عمل کیلئے درست اقدام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy