لاہور کے سروسز اسپتال کے17 میں سے7 وینٹی لیٹرزخراب ہوگئے

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج مریض ایمبو بیگ کے ذریعے سانس لینے پر مجبورہوگئے4
لاہور(یوا ین پی)لاہور کے سروسز اسپتال میں نصف کے قریب وینٹی لیٹرز خراب ہونے سیمریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج مریض ایمبو بیگ کے ذریعے سانس لینے پر مجبورہوگئے ۔لاہورکا بڑا سرکاری سروسز اسپتال جہاں دور و نزدیک کے روزانہ سیکڑوں مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں،اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں ان کے لیے صرف 17 وینٹی لیٹرز ہیں ۔کچھ روز سے صورت حال تشویشناک ہے،17 میں سے 7 نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،صرف دس فنکشنل ہیں۔وارڈز میں پڑے یہ ناکارہ وینٹی لیٹر مریضوں اور لواحقین کے لیے اذیت کا سامان بنے ہوئے ہیں۔بچوں کے آئی سی یو میں صرف 3 وینٹی لیٹرز درست ہیں باقی مریض سانس کی ڈوری برقرار رکھنے کے لیے ایمبوبیگ کا سہارا لینے پر مجبورہیں۔دوسری جانب سروسز اسپتال کے ایم ایس کا دعوی برعکس ہے،وہ کہتے ہیں کہ تمام وینٹی لیٹرز ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes