رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل فیصل آباد کے ’’حماد‘‘ نے دھوم مچا دی

Published on January 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

7
فیصل آباد(یوا ین پی) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل حماد شعیب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جس میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ بھی شامل ہے جب کہ نوجوان اداکار ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے معاشقے اور ساتھی اداکاروں کی پیروڈی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں لیکن اب بالی ووڈ اسٹار کی پاکستانی ہم شکل نے سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کے ہم شکل پاکستانی نوجوان حماد شعیب کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جب کہ فیصل آباد کے رہائشی نوجوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اور اصلی رنویر کو پہچاننا انتہائی مشکل بلکہ نا ممکن ہے۔ حماد شعیب شکل و صورت اور ہیر اسٹائل رنویر سنگھ سے بالکل مشابہت رکھتا ہے اور خود کو بھارتی اداکار کا بڑا مداح بھی قرار دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme