بوریوالہ؛بوریوالہ میں ناقص کمپریسر کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا

Published on January 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 662)      No Comments

8
ایک گھر سے ملحقہ 10سے15گھروں کاگیس پریشر متاثر ہونے لگا
بوریوالہ(یو این پی)بوریوالہ میں ناقص گیس کمپریسر کا استعمال خطرناک حد بڑھ گیا ۔کمپریسر سے ایک گھر سے ملحقہ تقریباً 10سے15گھروں کا پریشر متاثر ہوتا ہے جبکہ عام صارفین کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بوریوالہ میں ناقص کمپریسر کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے ۔سوئی گیس پریشر سردی کی شدت کی وجہ سے کم ہونے پر شہری اور خاص کر سیلون کی دکانوں پر پریشر بڑھانے کیلئے گیس کمپریسر نصب کئے گئے ہیں جس کے باعث عام صارفین کے گیس پریشر میں کمی آئی ہے ۔ناقص گیس کمپریسر ایک طرف حادثات کا سبب بن سکتا ہے جبکہ دوسری جانب اس کے استعمال سے ایک گھر سے ملحقہ تقریباً 10سے15گھروں کا گیس پریشر متاثر ہوتا ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy