گڈوتھرمل پاورکے 5یونٹ ٹرپ کرگئے، بجلی کی فراہمی معطل

Published on January 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

l_Pakistan-light-restored_1-22-2016_212075_l
کراچی(یوا ین پی)دھند کی وجہ سے گڈو تھرمل پاور ہاوس کے 5یونٹ ٹرپ کرگئے جس کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق ہفتہ کو گڈو تھرمل پاور ہاوس کے یونٹ نمبر5،6،7،8 اور 9ٹرپ کرجانے سے کشمور،کندھ کوٹ، تنگوانی، ٹھل اور جیکب آباد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے جعفر آباد،صوبت پور،نصیر آباد،بولان اور دیگر علاقے بھی بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog