سانحہ پارہ چنار،ملک میں امن کیخلاف ،بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش ہے ؛ فضل الرحمن

Published on January 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

Fazal ul rhman
اسلام آباد (یو این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے پارہ چنار سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ کو انسانیت اور ملک میں امن کے خلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں ۔وہ مدینہ منورہ سے پارٹی راہنماؤں مولانا محمد امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مولانا شجاع الملک سے گفتگو کر رہے تھے ۔مولانا اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ سانحہ ملک کے خلاف سازشوں کا ایک حصہ ہے لیکن ایسی سازشوں کا مقابلہ قوم اتحاد وتفاق سے ہی کر سکتی ہے اس حوالے سے ہر پاکستان کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا جے یو آئی اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے ہر سطح پر کوشاں ہے۔سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین جے یو آئی کے مر کزی ناظم عموی مو لا نا عبد الغفور حیدری نے بھی پارہ چنار بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر حکومت امن وامان قائم کر نے میں نا کام ہو چکی ہے ۔ جے یو آئی کے دیگر راہنماؤں حاجی محمد اکرم خان درانی ،مو لا نا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمد نے بھی پارہ چنار سبزی منڈی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ خیبر میں حکومت نا م کی کوئی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کی جلد تحقیقات کرکے اصل حقائق قوم سامنے لائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes