قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر چلی گئی

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

31
دبئی(یواین پی ) پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک اور درجہ تنزلی ہو گئی۔ قومی ٹیسٹ ٹیم پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر چلی گئی۔ بنگلہ دیش کو سیریز میں شکست دے کر نیوزی لینڈ ایک درجے ترقی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آ گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ تازہ ترین درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دو پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ پانچویں پوزیشن پر موجود پاکستانی ٹیم چھٹے درجے پر چلی گئی ہے۔نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو کلین سویپ شکست دے دی۔  رینکنگ میں بھارت پہلی، آسٹریلیا دوسری، جنوبی افریقہ تیسری اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy