پاکستان نے میزائل تیاری میں بھارت کوشکست دیدی،ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

222
راولپنڈی(یو این )وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیربنانے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، پاکستان  نےزمین سے زمین تک مار کرنے والے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ابابیل 2200کلومیٹر تک اپنے ہدف کو تہس نہس کرنے  اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ کامیاب تجربہ کرنے پر صدر،وزیراعظم  اورعسکری قیادت نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ کامیاب تجربے میں ڈیزائن اور تکنیکی معیارات کو جانچا گیا ۔ میزائل 2200کلومیٹر تک اپنے ہدف کونشانہ بنا سکتاہے۔ میزائل ایٹمی ہتھیاراور ملٹی پل وارہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ابابیل میزائل  دشمن کے ریڈارپرنظرآئے بغیر بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ میزائل ملٹی پل انڈیپینڈنٹ ری انٹری وہیکل ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل ابابیل پاکستان کے دفاع میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ خطے میں بیلسٹک میزائل دفاعی ماحول میں توازن کیلئے ابابیل تیار کیا گیا ہے۔ ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، چیف آف  آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ، اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف زبیر محمودحیات ،ایئرچیف اور نیول چیف نے قوم کومبارکباد دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy