پاکستان کی عوام سچ جاننا چاہتی ہے:پاکستان تحریکِ انصاف

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

4
اسلام آباد(یو این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں دستاویزات ن لیگ نے نہیں ، تحریک انصاف نے پیش کیے ، دستاویزات نے ثابت کیا ہے کہ لندن فلیٹس کی مالکہ مریم نواز شریف ہی ہیں ، نواز شریف نے اپنے جواب میں قطری خط کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس فیصلے کا دارومدار مریم کے ٹرسٹی اور بینفشری ہونے پر ہے ،عدالت نے بھی تسلیم کیا ہے دستاویزات تحریک انصاف فراہم کررہی ہے ، ن لیگ ابهی تک دستاویزات فراہم نہیں کیا عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے جواب میں قطری خط کا ذکر ہی نہیں کیا۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں ، مسلم لیگ کے رہنما عدالت کے اندر کہتے ہیں سپریم کورٹ نہ سنے باہر کہتے ہیں ہمیں پرواہ نہیں۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے رہنما جینتا کوششیں کریں ، وزیراعظم نوازشریف کی کرپشن چھپانے میں ناکام رہینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy